Live Updates

عمر ایوب نے عارضی وزیر خزانہ کا چارج سنبھالنے سے انکار کردیا

اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد عمر ایوب کو وقتی طور پر وزارت خزانہ کا چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اپریل 2019 19:33

عمر ایوب نے عارضی وزیر خزانہ کا چارج سنبھالنے سے انکار کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) عمر ایوب نے عارضی وزیر خزانہ کا چارج سنبھالنے سے انکار کردیا، اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد عمر ایوب کو وقتی طور پر وزارت خزانہ کا چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے سے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ وہ کابینہ کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی مزید کوئی وزارت لیں گے۔

اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد وزات خزانہ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا تھا جس میں عمر ایوب کو فیورٹ قرار دے دیا جا رہا تھا ۔بتایا گیا تھا کہ عمر ایوب کو عارضی طور وزارت خزانہ کا چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عمر ایوب کے ساتھ ٹیکنو کریٹ کو مشیر خزانہ تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے یا۔ تاہم اب خبر موصول ہوئی ہے کہ عمر ایوب نے عارضی وزیر خزانہ بننے سے انکار کردیا ہے۔

عمر ایوب کو وزارت پیٹرولیم کی پیش کش بھی کی گئی لیکن انہوں نے یہ پیش پیش بھی قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ دوسری جانب اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مجھے خزانہ کی بجائے وزارت توانائی دینا چاہتے تھے۔وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابیبنہ کا حصہ نہیں رہوں گا۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ دوں،میرا یقین ہے کہعمران خان پاکستان کے لیے امید ہیں۔

ہم انشاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمرایوب کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔جب کہ ،ڈاکٹر عشرت حسین کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔۔واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کی تھی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ یہ سب کی باتیں غلط ہیں میں کہیں نہیں جارہا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر بھی سنایا اور کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔تاہم اب انہوں نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات