Live Updates

ریونیو، کامرس، پارلیمانی امور، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارتوں میں تبدیلیوں کا امکان

خزانہ اور پٹرولیم کے وزراء سے استعفیٰ لیے جانے کے بعد مزید 8سے9وزراتوں میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں،ذرائع

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 اپریل 2019 19:36

ریونیو، کامرس، پارلیمانی امور، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارتوں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) وزارتِ خزانہ اور وزارتِ پٹرولیم کے بعد حکومت نے کامرس، ریونیو اور آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارتوں سمیت 8سے 9وزارتوں کے وزیر بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ اسد عمر کے استعفے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان وزیرِ پٹرولیم غلام سرور خان سے بھی استعفیٰ مانگ لیا ہے۔

اب ذرائع نے بتایا ہے کہ آج شام اجلاس میں 8سے 9وزارتوں کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔ ریونیو منسٹری کے ساتھ کامرس اینڈ منسٹری کے وزیر محمدرزاق داؤد ، خالد مقبول صدیقی اور پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان کے قلمدان بھی بدلے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 8سے9وزارتیں بدلی جا رہی ہیں۔ اس سے پہلے خبر آئی تھی وزیرِ مملکت داخلہ شہریار آفریدی کو بھی ہٹایا جا رہا ہے تاہم اب خبر آئی ہے کہ شہریار آفریدی وزیرِ مملکت داخلہ کے طور پر کام جا رہی رکھیں گے۔

(جاری ہے)

وزیرِ توانائی عمر ایوب نے وزارت چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد انہیں وزارتِ توانائی کے ساتھ ہی عارضی طور پر وزراتِ داخلہ کا اضافی چارج بھی دیا جائے گا لیکن انہوں نے یہ چارج لینے سے انکار کر دیا ہے۔ سینئیر صحافی نے بتایا ہے کہ ترجمان وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ وزارتِ خزانہ کا قلمدان کسی ٹیکنوکریٹ کو دیا جائے گا۔ اس حوالے سے آج شام اجلاس مین مشاورت کی جائے گی اور ان وزراء کا اعلان کیا جائے گا۔اس حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی کہ وزیرِ کزانہ بنایا جائے یا مشیرِ خزانہ بنایا جائے۔ ذرائع نے یہ بھی خبر دی ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ بھی تعینات کیا جانے کا امکان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات