مونس کی بجائےسالک کو وفاقی وزیربنا دینا ناممکن ہے، چودھری شجاعت

پارٹی نے وفاقی وزیرکیلئے مونس الٰہی کا نام دیا ہے، مونس الٰہی پر کوئی الزام نہیں ہے اور نہ ہی ثابت ہوا۔ صدر مسلم لیگ(ق) چودھری شجاعت حسین کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اپریل 2019 20:19

مونس کی بجائےسالک کو وفاقی وزیربنا دینا ناممکن ہے، چودھری شجاعت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مونس الٰہی کی بجائے سالک حسین کو وفاقی وزیر بنانا ناممکن ہے، مونس الٰہی پر کوئی الزام نہیں ہے اور نہ ہی ثابت ہوا، مونس نے ٹرائل کا مقابلہ کیا اور جیل میں رہے۔انہوں نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مونس الٰہی ایم این اے کی بجائے سالک حسین ایم این اے کو وفاقی وزیر بنا دیا جائے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی پر کوئی الزام نہیں ہے اور نہ ہی ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے مونس الٰہی کا نام وفاقی وزارت کیلئے دیا تھا۔ جہاں تک مونس الٰہی کا تعلق ہے ان پر پہلے الزام لگایا گیا تھا ، جس پر انہوں نے لندن سے واپس آکر مقدمہ کا سامنا کیا۔ مونس الٰہی نے اپنی ضمانت بھی نہیں کروائی تھی۔ ٹرائل کا مقابلہ کیا اور آٹھ ماہ جیل میں رہے۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں سرخرو کیا اور وہ تمام الزامات سے بری ہوئے۔