وفاقی وزیرِ صحت عامر محمود کیانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وفاقی وزیرِ خزانہ اور وزیرِ پٹرولیم کوہٹانے کے بعد وفاقی وزیرِ صحت کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 اپریل 2019 21:13

وفاقی وزیرِ صحت عامر محمود کیانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) وفاقی وزیرِ صحت عامر محمود کیانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔ سب سے پہلے وزیرِ خزانہ اسد عمر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا جس کے بعد وزیراعظم نے وزیرِ پٹرولیم سے استعفیٰ مانگ لیا اور اس کے بعد کئی وزراء کو وزارتوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کچھ وزراء کی وزارت بدل دی گئی اور کچھ کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراطلاعات فواد چوہدری، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور وزیر توانائی عمر ایوب کو اپنے اپنے عہدے سے ہتا دیا گیا جبکہ عمر ایوب کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان کے علاوہ غلام سرور خان کو کشمیری امور کی وزارت کا قلمدان دیاے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر ِ صحت عامر محمود کیانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیااور ابھی تک ان کو کوئی اور وزارت دیے جانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ وزیرِ ہاؤسنگ مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ سے بھی قلمدان واپس لیے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔