امن کے دعویدار وں نے بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کی بجائے بلوچستان کو مقتل گاہ اور قبر ستان بنا دیا ہے،حافظ حمد ا للہ
جمعہ 19 اپریل 2019 00:01
(جاری ہے)
کو سٹل ہائی وے پر 14 معصوم مسافروں کا قتل عام تاریخ کی بدترین دہشت گردی ہے۔
حکمرانوں نے ایک سازش کے تحت بلوچستان کو مقتل گاہ بنا دیا ہے۔ بلوچستان ایک ہفتے سے خون میں لت پت ہے۔ان حالات میں امن کے دعویدار کہاں ہیں انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں خون کی ندیاں بہائی جار ہیں۔ ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت ہزار گنجی اور کو سٹل ہائی وے میں معصوم بے گناہ لوگوں کاقتل عام کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتیں ہمیں بتائیں کہ بلوچستان کے لوگ کب تک جنازے اٹھا تے رہیں گے اور کب تک لاشیں وصول کرتے رہیںگے۔انہوں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں۔سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے آج بلوچستان جل رہا ہے اور بلوچستان بھر میں گلی گلی اور شہر شہر ماتم کی فضا قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بلوچستان کے مثالی امن کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایک منصوبے کے تحت وزیر ستان جیسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے، انہوں کہا کہ بلوچستان کے لوگ کس سے امن اور انصاف مانگیں۔ جمعیت علما اسلام پولیس، ایف سی اور عام لوگوں کے قتل عام پرکسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہ سکتی ہے، ملک اور خاص کر بلوچستان کے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر فی الفور سنجیدگی اور اتحاد واتفاق کامظاہرہ کریں۔ بلوچستان ہم سب کا ہے اس لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.