ملیے 100 سالہ یوگا انسٹرکٹر سے۔ جن کا مستقبل میں بھی یوگا چھوڑنے کا ارادہ نہیں
امین اکبر جمعرات 18 اپریل 2019 23:20
ٹاؤ پورچون لائنچ کےلیے عمر بس اعداد ہی ہیں۔ اُن کی عمر اس وقت 100 سال ہے لیکن اس عمر میں بھی وہ بہت اچھی یوگا انسٹرکٹر ہیں۔ پدماشری ایوارڈ جیتنے والی ٹاؤ پورچون نیویارک میں میں رہتی ہیں اور ان کا مستقبل میں بھی یوگا چھوڑنے کا ارادہ نہیں۔
اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مس ٹاؤ پورچون بھارتی اور فرانسیسی نژاد ہیں۔ انہوں نے سات سال کی عمر میں پہلی بار بھارت میں سمندر کےکنارے لڑکوں کے ایک گروپ کو یوگا کرتے دیکھا تو مبہوت ہو گئیں۔
وہ یوگا کرنے لگی تو اُن کی آنٹی نے بتایا کہ لڑکیاں یوگا نہیں کرتیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اگر لڑکے کر سکتے ہیں تو وہ بھی کر سکتی ہیں۔
مس ٹاؤ پورچون اپنے لڑکپن سے ہی یوگا سکھا رہی ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ یوگا زندگی کی خوشی ہے۔
(جاری ہے)
یہ جسم کو مخصوص انداز میں کرنے کا نام نہیں ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ یوگا آپ کے اندر سے ظاہر ہونےو الے تاثرات کا نام ہے۔
مس ٹاؤ پورچون کی کولہے کی ہڈی چار بار بدلی جا چکی ہے اس کے باوجود وہ یوگا نہیں چھوڑتیں۔ یوگا کے ساتھ وہ نیویارک کے ہی ایک ڈانس سٹوڈیو میں رقص بھی سیکھتی ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ اب سو سال کی ہو کر بھی وہ مختلف محسوس نہیں کرتیں، وہ خوفزدہ نہیں ہیں، وہ یوگا نہیں چھوڑیں گی کیونکہ یہ زندگی کا رقص ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.