صوبائی وزیر صنعت و تجارت اسلم اقبال سے چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کی ملاقات

دو طرفہ معاشی تعاون ، چینی کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 19 اپریل 2019 14:30

صوبائی وزیر صنعت و تجارت اسلم اقبال سے چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں ملاقات کی جس میںدو طرفہ معاشی تعاون ، چینی کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ موجود ہے اور دونوں ممالک کی مضبوط دوستی معاشی تعاون میں بدل چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کی ہے اور مزید چینی کمپنیاں بھی پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔میاں اسلم اقبال نے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔ ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ۔چینی قونصل جنرل نے کہاکہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور دونوں ممالک کی دوستی کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار مزید بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :