فردوس عاشق اعوان نے سعد رفیق کے گرلز کالج سے متعلق دلچسپ قصہ سنا دیا

زمانہ طالب علمی میں سعد رفیق ہماری گرلز کالج کی کینٹین پر دل پشوری کرنے آئے تو میں نے ان کی دھلائی کر دی تھی۔ فردوس عاشق اعوان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اپریل 2019 15:00

ق
ق
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان سے سوال کیا گیا کہ آپکا انداز بہت جارحانہ ہوتا ہے کیا آپ کی کبھی کسی سیاستدان سے ہاتھا پائی ہوئی۔جس کا جواب دیتے ہوئے فروس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ زمانہ طالب علمی میں سعد رفیق پر ہاتھ چلایا تھا۔انہوں نے ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ سعد رفیق ہماری کالج کی کینٹین پر دل پشوری کرنے آتے تھے۔

اس وقت یہ ایم اے او کالج کے سٹوڈنٹ لیڈر تھے۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح ایک بار کشمالہ طارق سے میری لڑائی ہوئی تھی لیکن وہ ہاتھ کی نہیں زبان کی لڑائی تھی۔میر والد صاحب کہا کرتے تھے کی کوشش کیا کریں کسی کے ساتھ زیادتی نہ اور ہاتھ پائی انسان اپنی عزت نفس کے لیے کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کی ذات سے ڈرتی ہوں اس کے بعد اپنے والدین سے لڑتی ہوں۔

اس کے علاوہ میں کسی سے نہیں لڑتی۔ واضح رہے فردوس عاشق اعوان بہت دبنگ سیاستدان خاتون مانی جاتی ہیں۔اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک بار فردوس عاشق اعوان نےتحریک انصاف کے کارکن کو تھپڑ رسید کر دیا تھا۔ بتایا گیا کہ سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی سینئر رہنما فردوس عاشق اعواننے حکمران جماعت تحریک انصاف کے ایک کارکن کو سرعام تھپڑ رسید کردیا تھا۔

واقعہ سیالکوٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔ تحریک انصاف کے ایک مقامی کنوینشن کے دوران بدنظمی پیدا ہوگئی جس پر فردوس عاشق اعوان شدید غصے میں آگئیں۔ اس موقع پر سابق وزیر فردوس عاشق اعوان آپے سے باہر ہوگئیں اور ایک کارکن کو سرعام تھپڑ رسید کردیا۔ اس موقع پر دیگر لوگوں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا غصہ ٹھنڈا کردیا۔