Live Updates

لالا آپ وزیر خزانہ بنیں گے؟ شاہد آفریدی سے ٹویٹر پر سوال

معافی چاہتا ہوں۔۔ شاہد آفریدی کا ٹویٹر پر ایموجی بناتے ہوئے وزیر خزانہ بننے کے سوال پر دلچسپ ردِ عمل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اپریل 2019 17:00

لالا آپ وزیر خزانہ بنیں گے؟ شاہد آفریدی سے ٹویٹر پر سوال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2019ء) : گذشتہ روز اسد عمر نے بطور وزیر وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا جس کے بعد نئے وزیر کے نام پر غور شروع کر دیا گیا۔وزیر خزانہ کے لیے عمر ایوب کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت ملک مشکل حالاے سے گزر رہا ہے۔جہاں گذشتہ حکومتوں سے ملک کو قرضے کے بوجھ تلے دبا دیا وہیں اسد عمر کی معاشیاں پالیسیاں بھی ناکم رہیں۔

اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے اعلان نے قومی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے۔امریکی اداکار جیریمی میک لیلن نے اسد عمر کی جانب سے وزارت خزانہ کے قلمدان سے مستعفیٰ ہونے کے بعد خود یہ قلمدان سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ جیریمی کا کہنا تھا کہ سن کر افسوس ہوا کہ اسد عمر نے وزیر خزانہ کے قلمدان سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا لیکن میں ان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالنے کی پوری کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک صارف نے ٹویٹر پر صاراف سے کہا کہ لال آپ وزیر خزانہ بنیں گے؟۔ بوم بوم شاہد آفریدی نے معافی چاہتا ہوں کا ایموجی بناتے ہوئے دلچسپ جواب دیا۔
جب کہ دوسری جانب مشیر برائے خزانہ کی تعیناتی سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔حفیظ شیخ نےمشیر خزانہ کا عہدہ قبول کرنے کے لیے حکومت کے سامنے شرائط رکھ دیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حفیظ شیخ نے معاشی پالیسیاں مرتب کرنے کے لیے مکمل اختیارات مانگ لیے۔

حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ معاشی پالیسیاں مرتب کرنے کے لیے کسی قسم کا دباؤ نہیں لوں گا،پالیسیاں مرتب کرنے میں فری ہینڈ دیا جائے۔ خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ تعینات کر دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات