حیدرآباد میں فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ، سینکڑوں لیٹر مضرِ صحت دودھ ضائع کردیا

جمعہ 19 اپریل 2019 19:11

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) حیدرآباد میں فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ، سینکڑوں لیٹر مضرِ صحت دودھ ضائع کردیا ، دودھ فروشوں پر جرمانہ ، سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ایک ٹیم نے بدین اسٹاپ حیدرآباد اور دیگر مقامات پر ہول سیلرز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1600لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کرتے ہو ئے دودھ فروشوں کے خلاف 45ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ایس ایف سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز ابڑو نے بتایا کہ فوڈ کنٹرول اتھارٹی نے بدین بس اسٹاپ حیدرآباد جہاں ہول سیل فروخت لیے دودھ لایا جاتا ہے جب وہ ٹیم نے دود ھ کا معائنہ کیا تو 5ہزار لیٹر دودھ کے نمونہ لیے گئے جس میں سے 16سو لیٹر مکمل طور پر دودھ خراب و مضرِ صحت پایا گیا جس کو وہیں ضائع کردیا گیا اور جن کا دودھ معمولی خراب تھا انہیں سخت تنبیہ کرتے ہو ئے تین بیوپاریوں پردس دس ہزار اور تین پر پانچ پانچ ہزار روپے کا جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :