پاکستان تعلیم اور تربیت کے شعبے میں دنیا سے بہت پیچھے ہے،ہمیں اپنے تعلیمی شعبے میں اصلاحات لاناپڑیں گی،زلفی بخاری

اپنی نوجوان نسل کو اکیسویں صدی کے حساب سے ہنر سکھانا ہونگے،ہمارے پاس پالیسی اور پلان ہے،آگے جاکے پالیسی میں اور بہتری آئے گی، معاو ن خصوصی کا خطاب

جمعہ 19 اپریل 2019 21:59

پاکستان تعلیم اور تربیت کے شعبے میں دنیا سے بہت پیچھے ہے،ہمیں اپنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تعلیم اور تربیت کے شعبے میں دنیا سے بہت پیچھے ہے،ہمیں اپنے تعلیمی شعبے میں اصلاحات لاناپڑیں گی،اپنی نوجوان نسل کو اکیسویں صدی کے حساب سے ہنر سکھانا ہونگے،ہمارے پاس پالیسی اور پلان ہے،آگے جاکے پالیسی میں اور بہتری آئے گی۔

جمعہ کور معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستان سمٹ میں شرکت کی اورانسانی وسائل کی ترقی کے عنوان پر پینل ڈسکشن میں حصہ لیا ۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم کے شعبے میں انقلاب آچکا ہے۔ زلفی بخاری نے کہاکہ پاکستان تعلیم اور تربیت کے شعبے میں دنیا سے بہت پیچھے ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے تعلیمی شعبے میں اصلاحات لانی پڑیں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اپنی نوجوان نسل کو اکیسویں صدی کے حساب سے ہنر سکھانا ہونگے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ نجی شعبے کا تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بلاک چین اور روباٹکس کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہونے کہاکہ ہمیں بھی ڈجیٹل ایج کی طرف قدم بڑھانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ تعلیمی نظام میں ایک سیلیبس لانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس پالیسی اور پلان ہے،آگے جاکے پالیسی میں اور بہتری آئے گی۔

معاون خصوصی نے کہاکہ کرپشن سے اداروں کو کھوکھلا کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پانچ سالوں میں ضرورت پڑنے والی ختم ہونے والے سکلز اور کا جائزہ لینا ہو گا۔ذوالفقار بخاری نے کہا کہ راستوں رات سکولز نہیں بنائے جا سکتے،پاکستان کے ایکسپورٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک بلین روزگار کی فراہمی کیلئے مستعدی سے کام کر رہے ہیں،وکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دینے ہو گی۔