Live Updates

پاور ڈویژن کی انتھک محنت کے ثمرات ملنے شروع ہوگئے

پچھلےسال کی نسبت51 ارب کی اضافی وصولیاں ہوئیں، یہ وصولیاں پچھلے سال کی نسبت موجودہ سال میں گزشتہ چار مہینوں میں ایک ریکارڈ ہے۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 اپریل 2019 20:54

پاور ڈویژن کی انتھک محنت کے ثمرات ملنے شروع ہوگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2019ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت51 ارب روپے کی اضافی وصولیاں ہوئیں، یہ وصولیاں پچھلے سال کی نسبت موجودہ سال میں گزشتہ چار مہینوں میں ایک ریکارڈ ہے، پاور ڈویژن کے انتھک محنت کے ثمرات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الحمد اللہ پاور ڈویژن کی ٹیم کی انتھک محنت کے ثمرات ملنے شروع ہوگئے ہیں ۔

  اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2018ء سے فروری 2019ء میں پچھلے چارمہینوں یعنی پچھلے سال انہی مہینوں کے مقابلے 51 ارب روپے کی اضافی وصولیاں ہوئیں ہیں جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔ واضح رہے وزیرخزانہ اسد عمر کے استعفے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو پیشکش کی تھی کہ آپ وزارت توانائی کا قلمدان لے لیں، لیکن اسد عمر نے کوئی بھی وزارت لینے سے نکار کردیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عمر ایوب خان کو وزارت توانائی کی ہی ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اسدعمر کے استعفے کے بعد عمر ایوب کو وزارت خزانہ کا چارج دیے جانے کی خبریں آئیں، لیکن وزیراعظم عمران خان نے مشاورت کے بعد سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ کو بطور مشیر خزانہ ذمہ داری سونپ دی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات