سندھ اسمبلی میں جمعہ کو ایوان کی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جمال صدیقی اوروزیربلدیات سعید غنی آمنے سامنے آگئے
میں واضع کرتا ہوں پورے سندھ میں ہائیڈرنٹس سے پیسے نہیں لئے اگر لئے تو مجھ سے بڑا لعنتی کوئی نہیں ہوگا ورنہ جھوٹا الزام لگانے والا خود لعنتی ہوگا، سعید غنی میں نے فاضل ممبر کے بھائی کو اس لیئے ہٹایا وہ چوبیس گھنٹے شراب پیتا تھا اور آفس میں بیٹھ کر بھی شراب نوشی کرتا تھا، اسمبلی میں خطاب
جمعہ 19 اپریل 2019 23:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں واضع کرتا ہوں پورے سندھ میں ہائیڈرنٹس سے پیسے نہیں لئے اگر لئے تو مجھ سے بڑا لعنتی کوئی نہیں ہوگا ورنہ جھوٹا الزام لگانے والا خود لعنتی ہوگا۔
ایوان میں سعید غنی کے ریمارکس پر گرماگرمی شروع ہوگئی اگر مجھ پر حملہ کیا جائے گا تو جواب بھی دوں گا، ذاتی حملہ کیا گیا اور الزام تھوپا کیا گیا ۔سعید غنی نے غصے میں آکر کہا کہ میں نے فاضل ممبر کے بھائی کو اس لیئے ہٹایا وہ چوبیس گھنٹے شراب پیتا تھا اور آفس میں بیٹھ کر بھی شراب نوشی کرتا تھا۔سعید غنی کے اس انکشاف پر یوان میں اپوزیشن ارکان مشتعل ہوگئے اور انہوں نے وزیر بلدیات سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیاسعیدغنی نے کہا کہ میں کسی سے ہر گز کوئی معافی نہیں مانگوں گا اور اپنے بیان پر قائم ہوں۔جس پر اپوزیشن کی جانب سے دہمکی دی گئی کہ اگر معافی نہیں مانگی گئی تو ہم واک آئوٹ کریں گے ۔ اپوزشن ارکان ایوان میں شور شرابہ کرنے کے بعد واک آئوٹ کرگئے ۔ سعید غنی نے کہا کہ سمیع صدیقی جب ڈی جی کے ڈی اے تھے تو وہ پیسے لیتے ہونگے اپنے بھائی سے فاضل ممبر پوچھیں کتنے پیسے لیتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آپ کے بھائی کو اس لئے ہٹایا گیا کہ وہ سارا دن ٹن رہتا تھا انہوں نے یہ بھی کہا کہ سمیع صدیقی کے ڈے اے کے دفتر میں بیٹھ کر شراب پیتا تھا ۔پیپلز پارٹی کی خاتون رکن تنزیلہ قمبرانی نے اپنے ایک توجہ دلائو نوٹس کے ذریعے دریافت کیا کہ اساتذہ کی تربیت کے لیئے کس ادارے سے معاہدہ کیا گیا ہے ۔ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے بتایا کہ پاکستان بھر میں اساتذہ کی تربیت کے لیئے کو عالمی معیار کا تربیتی ادارہ نہیں تھا ، حکومت سندھ نے فن لینڈ سے ایک ماہر تعلیم کی ٹیم اور ادارے سے رابطہ کیا ہے ،ہم جولائی سے سینٹر کا آغاز کررہے ہیں اس سے صوبے کی تعلیم کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔مزید قومی خبریں
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
راجہ پرویزاشرف کا جیالے رزاق جھرنا کی 40 ویں برسی پر پیغام
-
بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی استعدادکار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، خواجہ سلمان رفیق
-
آئی سی سی آئی کے وفد کی نامزد گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر سے ملاقات
-
قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا،
-
خواجہ سلمان رفیق اورعمران نذیرکی زیرصدارت پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی میں اجلاس
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ ہائوس پہنچے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیر مقدم کیا
-
رانا ثناء اللہ کے داماد رانا احمد شہریاریوتھ ونگ پنجاب کا قائمقام صدر نامزد
-
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ طلباء و طالبات کو کمپیوٹرسائنس کی کتب تاحال فراہم نہیں کرسکا
-
نوجوان اقبال اور قائد اعظم کی کوششوں کو اپنا مشعل راہ بنائیں،رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.