سائنسدانوں نے جانوروں کی موت کے گھنٹوں بعد ان کے دماغ کو جزوی طور پر زندہ کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 19 اپریل 2019 23:31

سائنسدانوں نے جانوروں کی موت کے گھنٹوں بعد ان کے  دماغ کو جزوی طور پر ..

ییل یونیورسٹی کے  سائنسدانوں نے سور کے مرنے کےچار گھنٹوں بعد اس کے  دماغ کو جزوی طور پر فعال کرنے  کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔اس تجربے کے لیے سائنسدانوں نے جسم سےا لگ دماغ کو خون کی سپلائی فراہم کرنے والا ایک سسٹم تیار کیا۔ سائنسدانوں نے اس سسٹم کی بدولت  جسم سے الگ کیے ہوئے سور کے دماغوں کو خون کی  سپلائی فراہم کی تو اس کے کچھ حصے فعال ہو گئے۔

سائنسدانوں نے چھ گھنٹے تک دماغ کو خون کی سپلائی بحال رکھی ۔
اس تجربے کے  دوران سائنسدانوں نے جانور میں شعور پیدا کرنے والے حصوں کے سوا دوسرے حصوں کو فعال کیا  ۔سائنسدان اس تجربے کے دوران جانور وں کے دماغ کا شعور پیدا  کرنے والا حصہ فعال کرنا نہیں چاہتے تھے اور اس کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔ سائنسدانوں کے تجربے  کا مقصد موت کے چند گھنٹوں بعد نیورونز کو فعال کرنے کے ممکنات کو دیکھنا تھا۔

(جاری ہے)


دماغ کو اگر  خون کے سپلائی بند ہو جائے تو آکسیجن کی کمی وجہ سے فوراً ہی   دماغ کے نیورونز مرنا شروع ہوجاتے ہیں، جس سے جسم بھی مرنا شروع ہوجاتا ہے۔اس تجربے کے بعد   دماغ  کو آکسیجن کی فراہمی منقطع ہونے کی صورت میں خون کی سپلائی کے مصنوعی طریقے سے   دماغ کو فعال بنانے میں مدد ملے گی ۔
سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 32 سوروں کے دماغوں پر تجربات کیے۔

جانوروں میں چمپنزی اور گوریلا کا دماغ انسانی دماغ سے ملتا جلتا ہے ۔ سائنسدانوں نے تجربے کے لیے اخلاقی وجوہات  کی بنا پر چمپنزی اور گوریلا کو قتل نہیں کیا بلکہ گوشت کے لیے روز ہزاروں کی تعداد میں ذبح ہونے والے سور کے دماغ پر تجربات کیے کیونکہ دیگر تمام جانوروں میں سور کا دماغ انسانی دماغ سے ملتا جلتا ہے۔


متعلقہ عنوان :