افغانستان میں پاکستان کی مدد سے بننے والے دوبستروں پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا

امید ہے ہسپتال کے قیام سے افغانستان میں صحت کے شعبے میں بہتری آئیگی، علی محمد خان

ہفتہ 20 اپریل 2019 14:51

افغانستان میں پاکستان کی مدد سے بننے والے دوبستروں پر مشتمل ہسپتال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) افغانستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے پاکستان نے ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے کابل میں دوسو بستروں پر مشتمل محمد علی جناح ہسپتال کا افتتاح کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد علی جناح ہسپتال کا افتتاح افغانستان کے نائب صدر محمد سرور دانش ، پاکستانی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور افغان وزیر صحت کے مشیر ڈاکٹر فیروزالدین فیروز نے مشترکہ طورپر کیا ۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ امید ہے ہسپتال کے قیام سے افغانستان میں صحت کے شعبے میں بہتری آئیگی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ا یسے منصوبے جاری رکھے گا ۔ا س موقع پر افغان حکومت نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال پاکستان کی جانب سے افغان عوام کیلئے تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں پاکستانی سفیرزاہد نصر اللہ نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں لگائے گئے منصوبوں میں سب سے بڑا منصوبہ جناح ہسپتال کا ہے ۔یاد رہے کہ جناح ہسپتال دشت برچی میں واقع ہے،ہسپتال کی تعمیر میں پچیس ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے،ہسپتال میں جدید طرز کے علاج کی تمام تر سہولیات مہیا ہونگی ،ہسپتال می ہر قسم کے مریضوں کے کیے سہولیات میسر ہونگی۔پاکستان افغانستان میں ایک بلین ڈالر سے زائد انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے خرچ کریگا،بیشتر پراجیکٹ مکمل کر لیے گئے ہیں ۔