قرآن الکریم عظمت والی کتاب ہے جس سے جوڑنے والے بھی عظیم ہیں، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

ہفتہ 20 اپریل 2019 15:01

قرآن الکریم عظمت والی کتاب ہے جس سے جوڑنے والے بھی عظیم ہیں، سینیٹر ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قرآن الکریم عظمت والی کتاب ہے جس سے جوڑنے والے بھی عظیم ہیں۔ وہ اقراء روضتہ اطفال اکیڈمی مانسہرہ میں عظمت القرآن و دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس متحدہ مجلس عمل ضلع مانسہرہ کے صدر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت الله شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل قاری عبدالرشید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری مولانا ناصر محمود، سابق ڈسٹرکٹ خطیب قاضی خلیل احمد اور اقراء روضة الاطفال اکیڈمی کے پرنسپل مفتی عثمان، جمعیت علماء اسلام تحصیل مانسہرہ کے امیر قاضی اورنگزیب، مولانا انور شاہ، حفظ کرنے والے بچوں کے والدین اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہماری کامیابی قرآن و سنت کے قانون میں ہے، جب تک ملک میں قرآن و سنت کا قانون نافذ نہیں ہوتا اس وقت ملک افراتفری رہے گی، قرآن و سنت کے قانون سے ملک میں امن آئے گا ملک میں خوشحالی لانا چاہتے ہو تو پھر ملک میں قرآن و سنت کا قانون نافذ کریں۔