مشہور امریکی وی لاگر جارڈن ٹیلر پاکستان پہنچ گئی، اپنے یوٹیوب چینل کے زریعے پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے کے عزم

پاکستان میں محفوظ محسوس کر رہی ہوں، غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان جانے کا مشورہ دونگی، جارڈن کی گفتگو

اتوار 21 اپریل 2019 12:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) مشہور امریکی وی لاگر جارڈن ٹیلر پاکستان پہنچ گئی،جارڈن نے اپنے یوٹیوب چینل کے زریعے پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں جارڈن نے اپنے یوٹیوب ویڈیو میں پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جارڈن نے اس سے قبل بھارت کا دورہ بھی کیا تھا،بھارت میں ہراساں کیے جانے والی معروف وی لوگر جارڈن ٹیلر پاکستان میں سیفٹی کی معترف ہیں ،جارڈن نے یوٹیوب ویڈیو میں بتایا تھا کہ بھارت خواتین کے لئے محفوظ نہیں ۔

جارڈ ن نے کہاکہ پاکستان میں محفوظ محسوس کر رہی ہوں، غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان جانے کا مشورہ دونگی۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام بے حد مہمان نواز ہے، پاکستان میں اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا، سب محبت اور خلوص سے ملتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹیلر 26 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والی وی لاگر کانفرنس میں بھی شرکت کرینگی۔

متعلقہ عنوان :