گھگھر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی

اتوار 21 اپریل 2019 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) شہر قائد میں گھگھر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گھگر پھاٹک کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔