Live Updates

پی ٹی آئی ملک وقوم کی بہتری اور عوام کی خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے،ایم پی اے چوہدری آصف مجید

اتوار 21 اپریل 2019 20:30

رحیم یارخان ۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سابقہ حکومتوں کی طرح عوام کو وعدوں پر نہیں ٹرخائے گی بلکہ عملی طور پر ثابت کریگی کہ پی ٹی آئی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک وقوم کی بہتری اور عوام کی خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے، وزیر اعظم عمران خان عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے اورایک عام آدمی کا معیارزندگی بلند کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں، شہر میں ترقیاتی کاموں کو آغازہوچکا ہے اورکوئی وارڈ ترقیاتی کاموں کے بغیر نہیں رہیگا ہرکام میرٹ اور صاف وشفاف ہونگے ، عوام ہونے والے ترقیاتی کاموں پرگہری نظر رکھیں کسی جگہ بھی غیر معیاری میٹریل کااستعمال نہ ہونے دیں۔

(جاری ہے)

کسی کو ترقیاتی کاموں میں کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز ٹبہ پیرشہیداں وارڈ نمبر 1میں 10لاکھ روپے کے منصوبہ سے تیار ہونے والی ٹف ٹائل گلی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔چوہدری آصف مجید نے کہاکہ عوام سے الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کریںگے اورعوام کے درمیان رہیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات