سول ایوی ایشن کےایماندار آفیسر نے مسافر کوقیمتی سامان واپس کردیا

سامان میں7 تولے سونا، 36 ہزار اماراتی درہم اور موبائل فون تھا، ایوی ایشن حکام کا آفیسر کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان، بیٹی کے جہیز کا سامان ملنے پرمسافر نے شکریہ ادا کیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 اپریل 2019 21:48

سول ایوی ایشن کےایماندار آفیسر نے مسافر کوقیمتی سامان واپس کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل 2019ء) پشاور ایئرپورٹ پر مسافر اپنا قیمتی سامان بھول گیا، سول ایوی ایشن کے ایماندار اورفرض شناس آفیسر نے مسافر کو ڈھونڈ کر سامان واپس کردیا،سامان میں7 تولے سونا، 36 ہزار اماراتی درہم اور موبائل فون تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر مسافر اپنا قیمتی سامنا بھول گیا، سول ایوی ایشن کے ایماندار اورفرض شناس آفیسر نے مسافر کو ڈھونڈ کر سامان واپس کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والا مسافر اپنا بیگ کراچی ایئرپورٹ پر بھو ل گیا تھا۔ جس میں قیمتی سامان تھا۔ سامان میں سات تولے سونا، 36 ہزار اماراتی درہم اور موبائل فون تھا۔ لیکن یہ سامان سول ایوی ایشن کے ایماندار اورفرض شناس آفیسرکے ہاتھ لگ گیا۔ جس پر آفیسر شہزاد نے وہ سامان متعلقہ مسافر کر واپس کردیا۔ پشاور ایئرپورٹ پرمحمد یعقوب نامی مسافر نے بتایا کہ میرے قیمتی سامان میں جو سونا اور رقم تھی وہ بیٹی کے جہیز کیلئے تھی۔مسافر سوات کا رہائشی ہے۔ محمد یعقوب نامی مسافرنے آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔سول ایوی ایشن حکام نے آفیسر شہزاد کی ایمانداری پر ان کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔