پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے ریاض میں ملاقات کی

ملاقات میں دوطرفہ امور اور باھمی دلچسپی کے معاملات پر غور کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 اپریل 2019 14:05

پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی عرب کے وزیر مملکت ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے ریاض میں ملاقات کی. ملاقات میں دوطرفہ امور اور باھمی دلچسپی کے معاملات پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر کی عادل الجبیر سے ملاقات سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوئی جہاں دونوں عہدیداروں نے گرم جوشی سے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملکی صورت حال اور خطے میں دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق بھی گفتگو کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ سعودی وزیرخارجہ نے پاک سعودی دوستی کو عظیم قرار دیتے ہوئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دونوں عہدیداران نے بڑے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔