ڈی ایچ اے لاہور سٹی پراجیکٹ سکینڈل میں گرفتار ملزم حماد ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع

پیر 22 اپریل 2019 14:35

ڈی ایچ اے لاہور سٹی پراجیکٹ سکینڈل میں گرفتار ملزم حماد ارشد کے جوڈیشل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے لاہور سٹی پراجیکٹ سکینڈل میں گرفتار ملزم حماد ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کر دی ۔ احتساب عدالت نے ملزم کو6مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے شہادتیں ریکارڈ کروانے کے لئے گواہان کو طلب کیا ہے۔نیب کے مطابق ملزم حماد ارشد وغیرہ نے دیگر ملزمان سے ملکر غلط طور پر ڈی ایچ اے کا نام استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے پلاٹوں کے نام پر رقم وصول کی ۔ ملزمان نے دس ہزار کے قریب لوگوں سے پلاٹس کی مد میں درخواستیں وصول کیں اورپلاٹوں کی منتقلی نام پرلوگوں سے مجموعی طور پر اربوں روپے وصول کیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :