Live Updates

ِ(ن) لیگ کی حکومت میں مہنگائی 3 فیصد تھی تبدیلی سرکار کے دور میں 10 فیصد ہوگئی ہے‘پرویز ملک

نیازی کی زبان، نااہلی اور نالائقی سے حکومت کبھی کھڑی نہیں ہوسکتی،لوگوں کو روٹی، روزگار اور گھر چاہیے‘خواجہ عمران

پیر 22 اپریل 2019 16:33

ِ(ن) لیگ کی حکومت میں مہنگائی 3 فیصد تھی تبدیلی سرکار کے دور میں 10 فیصد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک پرویز جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور عامر خان نے کہا کہ عمران خان جنہیں چور کہہ رہے ہیں ان کی حکومت میں مہنگائی 3 فیصد تھی جو اب 10 فیصد ہوگئی ہے،عمران صاحب کیوں ہر روز ہارے ہوئے شخص جیسی تقریر کرتے ہیں،نیازی کی زبان، نااہلی اور نالائقی سے آپ کی حکومت کبھی کھڑی نہیں ہوسکتی،آپ کی حکومت کھڑی کب ہوئی تھی جو کوئی گرائے گا،چور چور، ڈاکو ڈاکو کا چورن نہیں بک رہا، لوگوں کو روٹی، روزگار اور گھر چاہیے۔

پارٹی آفس میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ڈال دیں سب کو جیلوں میں لیکن لوگوں کو روٹی دیں،50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دیں،سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںسری لنکا کے بہادر اور امن پسند عوام نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے اور بے پناہ قربانیاں دیں۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے حالیہ واقعات سری لنکا کے عوام کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں سے ملکی معیشت چل نہیں رہی لیکن اپمے مخالفین کو دیوار کیساتھ لگانے کی کوشش کررہے ہیں ۔لیکن اب ان کا اقتدار نہیں بچے گا انہیں ان کے منطقی انجام تک ہی پہنچا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیازی کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے،معاشی حالت تشویشناک ہے ،نئے پاکستان میں معاشی نظام کا بیٹرہ غرق ہوگیا اورملک کا کوئی والی وارث نہیں ،نیازی صاحب قوم اب آپ کا محاسبہ کرے گی آپ کو چھپنے نہیں دے گی ،انہیں خواب میں بھی شریف فیملی نظر آتی ہے ،صرف اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات