صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کے بہنوئی کی محکمہ زراعت میں تعیناتی کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 22 اپریل 2019 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) نے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کے بہنوئی کی محکمہ زراعت میں تعیناتی کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عظمی زاہد بخاری کی جانب سے پنجا ب اسمبلی میں جمع کروائی گئی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے اقرباپروری اور اپنے پر نوازش شروع کردی۔

پنجاب کے وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے اپنے بہنوئی نوید بھنڈر کو چیئر مین ایگریکلچرمارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نوید انور بھنڈر سابق سینیٹر انور بھنڈر کے صاحبزادے ہیں۔مزید تفصیلات کے مطابق پنجاب وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے اپنے ہی محکمے میں اپنے بہنوئی نوید بھنڈر کو چیئر مین ایگریکلچرمارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کردیا ہے۔

نوید بھنڈر کو سیاسی طور پر نوازہ گیا ہے۔موروثی سیاست اور اپنوں کو نوازنے کے کلچر کے خاتمے کا نعرہ لگانے والی حکومتی جماعت اپنے نعروں کی نفی کررہی ہے۔جبکہ اس سے قبل بھی وزیر اعظم عمران کو پنجاب کے محکموں میں دیگر سیاسی تقریروں کیلئے جو لسٹ بھیجی گئی ہے ان میں زیادہ طر الیکشن ہارنے والے اور سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے افراد شامل ہیں۔