گورنرخیبرپختونخوا سے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کے ہیڈ کی ملاقات

پیر 22 اپریل 2019 18:41

گورنرخیبرپختونخوا سے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کے ہیڈ کی ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس(ICRC) پشاورمیں تعینات ہونے والے ہیڈMr. Patrick Huser نے گورنرہاوس میں ملاقات کی، ملاقات میں میڈیکل کے شعبہ میں خدمات اورامداد کی فراہمی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس پشاور کے سبکدوش ہونے والے ہیڈ Glovanni Trambaiolo بھی موجود تھے۔گورنرخیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا باالخصوص قبائیلی اضلاع میں میڈیکل کے شعبہ میں خدمات کی فراہمی پر آئی سی آر سی کے کردار کوسراہا اوراس امیدکااظہارکیا کہ کہ انٹرنیشنل کمیٹی فار ریڈکراس اسی جذبہ کے تحت اپنی مدد اورکام جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :