نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام قومی موسیقی میلہ بھرپور انداز میں جاری

منگل 23 اپریل 2019 00:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام قومی موسیقی میلہ بھرپور انداز میں پی این سی اے کے اوپن ائیرتھیٹر میں جاری ہے جس میں غزل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور گلوکاروں نے انتہائی عمدہ غزلیں گا کر حاضرین سے دادوصول کی۔

(جاری ہے)

پروگرام میں سائرہ نسیم ،حمیرا چنا ،نسیم صدیقی ، اور ندا فیض نے پرفارم کیا۔اس موقع پر پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل جمال شاہ نے کہا کہ غزل موسیقی کی ایک انتہائی اہم صنف ہے ۔ پی این سی اے غزل کے فروغ کے لئے اقدامات کر رھا ہے۔پاکستان میں غزل گانے والے بہترین فنکار موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :