ینگ آرٹسٹس کی پرفارمنس سے پتہ چلتاہے کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، سلمان پیرزادہ

منگل 23 اپریل 2019 11:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹوپی ضلع صوابی میں تین روزہ آل پاکستان پر فارمنگ آرٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا جس میں نیشنل کالج آف ارٹس لاہور اور ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیوں کے طالب علموں نے اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں مشہور اداکار سلمان پیر زادہ مہمان خصوصی تھے، فیسٹیول کو کلچرل ڈرامیٹک اینڈ انٹر ٹینمنٹ سو سائٹی نے منعقد کیا تھا اس موقع پر ملک بھر سے آر ٹسٹس ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے اعلی کر دار سے لوگوں کو متاثر کیا حاضرین نے نوجوان آرٹسٹ کے پر فارمنس کو سراہا اور کہا کہ فیسٹیول نے انہیں ایک مکمل پلیٹ فارم مہیا کیا ‘سلمان پیر زادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ینگ آرٹسٹس کے مختلف کر داروں کو دیکھتے ہوئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے انہوں نے ایسے فیسٹیول منعقد کرنے پر زور دیا اور سی ڈی ای ایس کے لیڈرز کو فیسٹیول کے انعقاد پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا آخر میں انہوں نے اعلی کارکر دگی دکھانے والوں کو شیلڈ دیئے۔

متعلقہ عنوان :