فلم ’’پوکیمون: ڈیٹیکٹیو پکاچو‘‘ کا ٹریلر جاری

منگل 23 اپریل 2019 11:44

فلم ’’پوکیمون: ڈیٹیکٹیو پکاچو‘‘ کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ہالی وڈ کی نئی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم ’’پوکیمون: ڈیٹیکٹیو پکاچو‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی کامیڈین ریان رینلڈزنے یوٹیوب پر فلم ’’پوکیمون: ڈیٹیکٹیو پکاچو‘‘ کا 1منٹ 20سکینڈ پر مبنی ٹریلر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نہیںرو رہا آپ رو رہے ہیں‘‘۔

(جاری ہے)

ہدایتکارروب لیٹر مین کی اس فینٹسی فلم کی کہانی ایسے جاسوس پکاچو کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک نوجوان کی مدد کرتے ہوئے اس کے لاپتہ باپ کی تلاش میں مدد کرتا ہے۔یہ ننھا جاسوس اور نوجوان ملکر نئے مشن پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور ننھے ننھے مونسٹرز کو قابو میں کر کے لاپتہ افراد کی تلاش شروع کرتے ہیں۔ فلم میں پوکیمون کے ڈائیلاگ اداکار ریان رینلڈکی آواز میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میںجسٹس اسمتھ،کیتھرین نیوٹن اورکین واٹینبی سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔فلم 10مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔