ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان 25 اپریل کو کھلی کچہری لگائیں گے ،ترجمان نیب بلوچستان

منگل 23 اپریل 2019 13:53

ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان 25 اپریل کو کھلی کچہری لگائیں ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان محمد عابد جاوید جمعرات 25 اپریل کو صبح 10:30سے دن 1بجے کے درمیان کرپشن سے متعلق عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے ،ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق کرپشن کی نشاندہی کرنے والے یا متاثرہ افراد کرپشن سے متعلق معلومات اور شکایات مکمل شواہد کے ساتھ نیب کے ریجنل آفس میں ڈی جی نیب کے روبرو پیش کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب کے قانون 1999کے دائرہ کار میں آنے والی تمام شکایات جیسے سرکاری خزانے کو کسی فرد یا ادارے کی طرف سے نقصان پہنچایا گیا ہو، سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کر کے مالی فوائد حاصل کئے گئے ہوں، عوام الناس سے دھوکہ دہی کی گئی ہو، بینکوں، مالیاتی اداروں اور حکومتی واجبات کی دانستہ عدم ادائیگی کا ارتکاب کیا گیا ہو یا عوامی عہدے داروں اور سرکاری ملازمین اپنے مالی وسائل سے اعلی زندگی گزاررہے ہوں اور ناجائز اثاثے بنائے ہوں، ایسی تمام شکایت پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔تاہم سائلین سے کھلی کچہری میں ذاتی نوعیت کے مسائل کی بجائے عوام الناس سے دھوکہ دہی سے متعلق کیسز سمیت سرکاری خزانے کو لوٹنے والے عناصر کی نشاندہی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :