نیب نے جعلی اکا ئو نٹس کیس میں کراچی سے مزید 5ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 23 اپریل 2019 14:48

نیب نے جعلی اکا ئو نٹس کیس میں کراچی سے مزید 5ملزمان کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) نیب نے جعلی اکا ئو نٹس کیس میں کراچی سے مزید 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں نذیر جوکھیو، محمد اقبال جوکھیو، غلام دستگیر جوکھیو، امام بخش اور میاں بخش شامل ہیں، ملزمان کو جعلی اکا ئو نٹس کیس میں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پانچوں ملزمان کو نیب کراچی نے سپریم کورٹ رجسٹری سے گرفتار کیا، ملزمان کو جلد کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جائیگا، نیب نے گزشتہ روز بھی ندیم بھٹو اور جمیل بلوچ کو گرفتارکیا تھا۔

متعلقہ عنوان :