سی ٹی او لاہور سے چھیالیسویں کامن کے افسران کے وفد کی ملاقات

منگل 23 اپریل 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک سے چھیالیسویں کامن کے افسران کے وفد نے سی ٹی او آفس میں ملاقات کی۔سی ٹی او نے افسران کو سٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی اور مسائل پر بریفنگ د ی۔کیمروں کی مدد سے چلاننگ،ٹریفک مانیٹرنگ سسٹم سمیت دیگراہم ایشوز پر بریف کیا گیا ۔افسران کو راستہ ایپ ،راستہ ایف ایم ریڈیو کی افادیت بارے آگاہ کیا گیا۔

ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار، چلاننگ سسٹم پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہشہریوں اور پولیس کے درمیان خلا کو پر کرنے کیلئے "پولیس امیج امپرومنٹ پروگرام" شروع کیا گیا ہے۔18سال سے کم عمر ی میں ڈرائیونگ کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی کیلئی"چائلڈ ریفارم پروگرام" بھی شروع کیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹریفک کی بہتری کیلئے تاجروں،سماجی شخصیت اور ٹریفک افسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی بالا دستی قائم کی جا رہی ہے۔تجاوزات کے خاتمہ کیلئے وسیع پیمانے پر کریک ڈان کیا جارہا ہے۔ہیلمٹ کی پابندی میں مال روڈ پر 99فیصد مقاصد حاصل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :