Live Updates

پاکستان کے غیور عوام ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

منگل 23 اپریل 2019 17:54

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرنے نواب شاہ میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منکرین ختم نبوت کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکمراں امتناع قادیانیت قانون پر مکمل عمل کریں دستور کو سبوتاژ کیا گیا تو قوم سڑکوں پر نکل آئے گی عمران خان نواز شریف کے انجام سے سبق حاصل کریں ،سابق وزیر اعظم نواز شریف ختم نبوت اور ناموس رسالت قانون سے غدار ی کی وجہ سے ذلیل ور سوا ہوئے موجودہ وزیر اعظم عمران خان بھی اسی روش پر چل پڑے ہیںاور قادیانی نواز ایجنڈے پر عمل پیرا ہیںقادیانیوں کو کلیدی عہدوں پر تعینات کیا جارہا ہے اسلامیات پڑھانے کیلئے تعلیمی اداروں میں قادیانیوںکو بھرتی کیا جارہا ہے قوم کے مستقبل کومنکرین ختم نبوت کے ہاتھوں تباہ کرنے اور پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی سازشیں کی جارہی ہیں ان سازشوں کے خلاف عاشقان مصطفیٰ ؐ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر عقیدہ ختم نبوت ؐ کا تحفظ کریں گے انہوںنے کہا کہ خان حکومت کی ذلت اورر سوائی کے دن شروع ہو گئے ہیںجنہیں خان صاحب اپنا دماغ کہتے تھے اب کیبنٹ سے ہی فارغ کئے جارہے ہیں اگر حکمرانوں نے ختم نبوت اور ناموس رسالت ؐ قوانین سے چھیڑ چھاڑ کی توان کا انجام بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح عبرتناک ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اگر حکمرانوں نے ختم نبوت کا تحفظ کیا تو اللہ کی خوشنودی ملے گی لیکن اگر ختم نبوت سے غداری کی تواللہ کی پکڑے میں ضرور آئیں گے اورذلت ور سوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

علامہ سعید احمد اسعد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ1974؁ء میں علامہ شاہ احمد نورانی نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جو7ستمبر1974؁ء کو متفقہ طور پر منظورہوئی یہ ہمارے اکابرین کا عظیم کارنامہ ہے جو سنہری حروف سے لکھا گیا ہے اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹونے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں بھرپور کردار ادا کیا جو ان کی بخشش اور نجات کا ذریعہ بنے گا پیر خالد سلطان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت قوانین کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ایمان کا بنیادی جز ہے بلال سلیم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابرین نے قادیانیوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی اور منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دیوایاپیر سعید احمد شاہ چشتی سنگھانوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے مسلمان مرمٹنے کا جذبہ رکھتے ہیں حکمراں اس حساس مسٴلہ کو نہ چھیڑیں پوری قوم ختم نبوت ؐ قوانین کا تحفظ کرنے کیلئے تیار ہے کانفرنس سے علامہ افتخار احمد عباسی ،علامہ محمد طاہر طاری ،قاری نیاز احمد نقشبندی ،قاری غلام سرور امینی نے بھی خطاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات