غیر معیاری دودھ فروخت کرنے کا معاملہ ،عدالت نے سندھ فوڈ اتھارٹی کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا

منگل 23 اپریل 2019 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایم ایم سی مارٹ پر چھاپے اور بچوں کے لیے غیر معیاری دودھ فروخت کرنے کا معاملہ ،عدالت نے سندھ فوڈ اتھارٹی کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

نجی کمپنی نے سندھ فوڈ اتھارٹی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں عدالت نے سندھ فوڈ اتھارٹی کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا عدالت نے سندھ فوڈ اتھارٹی کو حکم دیاکہ جس کمپنی کے خلاف کارروائی کرنی ہو قانون کے مطابق پہلے اس کمپنی کو نوٹس جاری کریں، جبکہ درخواست گزار کو بھی ہدایت کی کہ مطلوب دستاویزات اور چیزیں سندھ فوڈ اتھارٹی کو فراہم کی جائیں، درخواست گزار کا موقف تھا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی نے مختلف مارکیٹوں پر چھاپے مار کر شیر خوار بچوں کے لیے فروخت ہونے والا دودھ ضبط کرلیا،سندھ فوڈ اتھارٹی کمپنی کو ہراساں کررہا ہے،فوڈ اتھارٹی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ناظم آباد و دیگر مارکیٹوں میں کارروائی کے دوران بچوں کے لیے فروخت ہونے والا دودھ نیو لک و دیگر جانچ کے لیے حاصل کیے،دودھ کے ڈبوں پر یورپی یونین اور پی او باکس درج ہے،دودھ کسی ملک کے قانون کے تحت بن سکتا ہے، یورپی یونین دودھ کیسے بنا کرفروخت کرسکتا ہے،نذد فوڈز کمپنی چائنا سے دودھ منگوا کر مس لیبل اور مس پرنٹنگ کرکے مارکیٹ میں کررہی ہے،فروخت ہونے والا دودھ حلال یا نہیں اس بات کی جانچ بھی کرنی ہے،سندھ فوڈ اتھارٹی نے مارکیٹ غیر معیاری فروخت ہونے والے دودھ کے ڈبے بھی عدالت میں پیش کیئے