جسٹس قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

بدھ 24 اپریل 2019 12:28

جسٹس قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے عہدے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس قاضی محمد امین احمد نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے جسٹس قاضی محمد امین احمد سے ان کے عہدے کا حلف لیا ، تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، اٹانی جنرل، بار کے نمائندے اور سینئر وکلا ء شریک ہوئے ۔جسٹس قاضی محمد امین احمد کی تقرری کی سفارش سپریم کی جوڈیشل کونسل نے کی تھی۔ قاضی محمد امین احمد 7 نومبر 2014 سے لیکر 25 مارچ 2019 تک لاہور ہائی کورٹ کے جج کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔