شہبازشریف کا پارٹی کی سینئر رکن نگہت میر کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 24 اپریل 2019 12:29

شہبازشریف کا پارٹی کی سینئر رکن نگہت میر کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پارٹی کی سینئر پارلیمنٹرین، شعبہ خواتین جہلم کی صدر محترمہ نگہت میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کے اہلخانہ کے نام تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ نگہت میر کی وفات کی خبر سن کر بے حد رنج ہوا ہے۔ وہ پارٹی کی ایک نہایت وفادار، مخلص، نظریاتی اور فعال رہنما تھیں۔ ان کا انتقال مسلم لیگ (ن)، جمہوریت اور ملک کا ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی ملک وقوم، جمہوریت اور پارٹی کے لئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ شہبازشریف نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین