بنوں ، دی سٹی سکول میں تقریب تقسیم انعامات

بدھ 24 اپریل 2019 13:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) دی سٹی سکول بنوں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں سٹی سکول سنیئر اور جونیئر کے طلبا اور طلبات سمیت والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں بچوں اور بچیوں نے رنگا رنگ قومی نغموں پر ٹیبلو اور نصیحت آمیز خاکے پیش کئے اور ناظرین سے خوب داد وصول کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹی سکول کے پرنسپل شیراز خان نے سالانہ تقریب انعامات میں سکول کی سالانہ کارکردگی پر تفصیلی روشن ڈالی اور والدین پر زور دیا کہ وہ سکول سے جاتے ہوئے طلبا کو تعلیمی ماحول فراہم کریں اور ان کے مستقبل پر کھڑی نظر رکھیں تب جاکر یہ بچے معاشرے میں سر اٹھا کر جی سکتے ہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں ،اساتذہ بچوں کی صحیح رہنمائی کریں۔

انہوں نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بہترین خاکے اور ٹیبلو پیش کرنے والے طلبا اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :