نیشنل بک فائونڈیشن کے ماہنامہ کتاب کا 0 4 صفحات پر مشتمل تازہ ایڈیشن شائع

بدھ 24 اپریل 2019 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) نیشنل بک فائونڈیشن کے ماہنامہ کتاب کا 0 4 صفحات پر مشتمل تازہ ایڈیشن (فروری تا اپریل 2019 ) شائع ہو گیا ہے۔ قیمت فی شمارہ 50/-روپے ہے جبکہ سالانہ خریداری کے لیے 500/- روپے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تازہ شمارے میں 19 اپریل (جمعہ) سے پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے زیر اہتمام این بی ایف کے سہ روزہ دسویں سالانہ کتاب میلے کے حوالے سے بھر پور معلومات، این بی ایف بک ایمبسیڈرز کا تعارف اور این بی ایف کی شائع ہونے والی تازہ کتب کی خبریں شامل ہیں۔