حضرت لعل شہباز ؒکے پیغام و فلسفہ کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے کی ضرورت ہے‘بلاول بھٹوز رداری

ہر سال کی طرح آج بھی قلندر کے عرس کے انعقاد نے ثابت کیاکہ درگاہ پر حملے آور انتہاپسندوں کو شکست ہوئی‘چیئرمین پیپلزپارٹی

بدھ 24 اپریل 2019 18:54

حضرت لعل شہباز ؒکے پیغام و فلسفہ کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ حضرت لعل شہباز قلندر کا پیغام رواداری، محبت اور امن ہے۔

(جاری ہے)

حضرت لعل شہباز کے پیغام و فلسفہ کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے کی ضرورت ہے ہر سال کی طرح آج بھی قلندر کے عرس کے انعقاد نے ثابت کیاکہ درگاہ پر حملے آور انتہاپسندوں کو شکست ہوئی۔تاریخ نے بار بار ثابت کیا ہے، صوفی کی دھمال، نفرت و انسانیت دشمنی پر غالب ہے۔ا نہوںنے کہاکہ آئیے آج کے دن عہد کریں معاشرے سے انتہاپسندی، دہشتگردی اور نفرتوں کا خاتمہ کریں گے۔