انضما م کی دشمن تمام قوتیں اور منفی پروپیگنڈے کی تمام تر کوششیں دم توڑ جائیں گی،وزیراعلیٰ محمودخان
بدھ 24 اپریل 2019 23:34
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بعض لوگ پختونوں کے نام پر سیاست کر رہے ہیں اور قبائلی عوام کو اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے قبائلی عوام سے کہا کہ یہ لوگ اپنی اس چال میں قطعاً کامیاب نہیں ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پختونوں سے نام نہاد ہمدردی دکھانے کی ضرورت نہیں موجودہ مرکزی و صوبائی حکومتیں قبائلی اضلاع کو ترقی و خوشحالی کے قومی دہارے میں لانے اور ان کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی ذمہ داری قبول کر چکی ہیں، اس سلسلے میں خطیر وسائل مختص کئے گئے ہیں اور قابل عمل ترقیاتی پلان وضع کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جہاں تک پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کا معاملہ ہے تو انہیں سمجھ لینا چاہیئے کہ اس وقت صوبے میں موجود حکومت بھی پختون ہے،پاکستان کا وزیراعظم عمران خان بھی پختون ہے ،اُن سے زیادہ پختونوں کے درد کو سمجھنے والا کوئی نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے اور عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ قبائلی عوام کے حقوق کی بات کی ہے، ان کی ضروریات ، تحفظات اور مسائل کو محسوس کیا ہے ،ضم شدہ اضلاع کے لوگوں کو تیز رفتار ریلیف دینا اور اُن کے مسائل کو حل کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں پہلے نمبر پر ہے ۔ ترقی اور خوشحالی کی مجموعی سرگرمیوں میں نئے اضلاع کو فوقیت دی جارہی ہے ۔ محمود خان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام مطمئن رہیں ، انضما م کی دشمن تمام قوتیں اور منفی پروپیگنڈے کی تمام تر کوششیں دم توڑ جائیں گی اور موجودہ حکومت کے اخلاص اور عزم کی بدولت انضما م کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ نئے اضلاع کی محرومیاں ختم ہو ں گی اورترقی اور خوشحالی کا دو ر آئے گا ، نوجوانوں کو روزگار ملے گا ، تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات میسر ہوں گی ۔انہوںنے کہاکہ نئے اضلاع کو صوبے کے دیگر اضلاع کے برابر لا کھڑا کرنا صوبائی حکومت کا حتمی ہدف ہے۔ہم دیر پا حکمت عملی کے ذریعے اس ہدف کے حصول کیلئے گامزن ہیں۔مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.