گوجرانوالہ،قالین شاپ کی چھت گر جانے سے سات افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے

بدھ 24 اپریل 2019 23:45

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) جناح سٹیڈیم کے قریب قالین شاپ کی چھت گر جانے سے سات افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ جناح سٹیڈیم کے قریب پلازہ زیر تعمیر تھا، جس کی بیسمنٹ کیلئے کھدائی جاری تھی ،اس دوران پلازے کے ساتھ والی قالین کی دکان کی چھت اچانک گر گئی، جس کے باعث سات افراد عدنان، عرفان، حافظ عزیز، منظور، قیصر، رضوان اور بلال ملبے کے نیچے دب گئے، چھت گرنے کی اطلاع ملنے پر اے سی سٹی اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، ریسکیو ٹیموں نے آپریشن شروع کر دیا اور انہوں نے ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

مضروبین میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے،تمام زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :