Live Updates

اپنے بیان پر قائم ہوں، مجھے سلمان تاثیر نہ بنایا جائے،شہلا رضا

جب عمران خان کا ذکر کیا تو معاویہ کہا اور اس کے بعد حضرت معاویہؓ کہا،وزیربرائے حقوقِ نسواں سندھ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 25 اپریل 2019 18:41

اپنے بیان پر قائم ہوں، مجھے سلمان تاثیر نہ بنایا جائے،شہلا رضا
 کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل2019اء) وزیربرائے حقوقِ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امیر معاویہؓ کے بارے میں اپنے بیان پر قائم ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی شو میں حضرت محمد ﷺ کے قریبی ساتھی اور پانچویں خلیفہ حضرت امیر معاویہؓ کے حوالے سے متنازع بیان دیا تھا جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

شہلا رضا نے پروگرام کے دوران کہا تھا کہ ’عمران خان کہتے ہیں کہ معاویہ کا طرز حکومت ہونا چاہیے، اس لیے انہیں حکومت چاہیے، حالانکہ تاریخ میں معاویہ کے طرز حکومت کا کوئی ذکر نہیں ہے‘۔ جس کے بعد ان کے خلاف شدید تنقید شروع ہو گئی ہے اور عوام نے سیدہ شہلا رضا کو وزیربرائے حقوقِ نسواں سندھ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

سیدہ شہلا رضا نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور انہیں سلمان تاثیر نہ بنایا جائے۔

شہلا رضا نے کہا ہے کہ جب انہوں نے جب عمران خان کاذکر کیا تو معاویہ کہا اور اس کے بعد حضرت معاویہؓ کہا۔
 تاہم ان کے گزشتہ روز کے بیان میں عظیم اسلامی ہستی کی توہین موجود تھی۔ 
جس پر ان کے خلاف شدید تنقید کی جارہی ہے اور ان کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ انہیں وزیربرائے حقوقِ نسواں سندھ کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات