ملک میں احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری رہنا چاہیے،

اگر حکومت نیب قوانین میں ترمیم اور اس کو مزید بہتر بنانا چاہتی ہے تو پیپلز پارٹی ساتھ دے گی، سینیٹر روبینہ خالد

جمعہ 26 اپریل 2019 12:57

ملک میں احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری رہنا چاہیے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ حکومت اگر نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو پی پی ساتھ دے گی‘ احتساب کا عمل جاری دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس حق میں ہے کہ ملک میں احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں بہت سے مسائل ہیں، اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے اس حوالے سے کام کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اصولوں کی سیاست کر رہی ہے ہر مثبت کام کی تکمیل کے لئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔