قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امور کا پی سی بی چیئرمین اور گورننگ بورڈ اراکین کا تنازعہ نو ٹس

چھ مئی کو چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی و دیگر اراکین کمیٹی میں طلب کرلیا ، اجلاس کی صدارت آغاحسن بلوچ کرینگے ہاکی فیڈریشن سے فنڈز کے استعمال اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی تفصیل بھی طلب کرلیں

جمعہ 26 اپریل 2019 13:38

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امور کا پی سی بی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امور نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور گورننگ بورڈ اراکین کا تنازعہ نوٹس لیتے ہوئے چھ مئی کو چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی و دیگر اراکین کمیٹی میں طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں چیئرمین آغاحسن بلوچ کی صدارت میں ہوگا۔ کمیٹی گورننگ بورڈ کے بعض اراکین کو معطل کرنے، ان کے خلاف تادیبی کاروائی اور اراکین کے تحفظات کا جائزہ بھی لے گی۔ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دیے گئے فنڈز میں بے قاعدگیوں کا بھی نوٹس لے لیا۔ فیڈریشن سے فنڈز کے استعمال اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی تفصیل بھی طلب کرلیں