لاہور میں دارالامان سے فلمی انداز میں فرار ہونے والی دو لڑکیاں پکڑی گئیں

لڑکیوں نے واش روم کی دیوار توڑی اور دوپٹے کی رسی بنا کر نیچے اتریں، پولیس نے دو دن بعد پکڑ لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 اپریل 2019 14:22

لاہور میں دارالامان سے فلمی انداز میں  فرار ہونے والی دو لڑکیاں پکڑی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2019ء) : لاہور میں دارالامان سے فرار ہونے والی دو لڑکیاں پکڑی گئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دو لڑکیوں نے دارالامان سے فلمی انداز میں فرار ہونے کی کوشش کی۔لڑکیوں نے واش روم کی دیوار توڑی اور پھر دوپٹے کی مدد سے رسی بنائی اور اس کی مدد سے نیچے اتریں۔دارالامان انتظامیہ نے لڑکیوں کے فرار ہونے کے بعد تلاش شروع کر دید تھی۔

دارالامان انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے دو دن بعد لڑکیوں کو دوبارہ پکڑ لیا۔دارالامان حکام کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں رات کے ا ندھیرے میں فرار ہوئی تھیں تاہم دو دن بعد دونوں کو پکڑ لیا گیا ہے.میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام دارالامان میں رہائش پذیر دو لڑکیاں دیوار میں نقب لگا کر فرار ہو گئیں ، سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر دونوں لڑکیوں اور سکیورٹی عملہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 19سالہ روبینہ نے شادی کے بعد عدالت سے رجوع کر کے موقف اپنایا کہ وہ اپنے شوہر اور والدین کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی جس پر عدالت نے اسے دارالامان بھجوا دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس کی سہیلی شمائلہ نامی لڑکی بھی عدالت میں درخواست دائر کر کے 15اپریل کو دار الامان آ گئی اور دونوں لڑکیاں موقع پر دار لامان سے فرا ر ہو گئیں ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں لڑکیوں نے دارالامان کے دوسرے فلور پر واقع واش روم کی دیوار میں نقب لگائی او ربعد ازاں دوپٹوں کی رسی بنا کر نیچے اتر کر وہاں سے فرار ہو گئیں ۔

دارالامان کی سپرنٹنڈنٹ مصباح رشید کی درخواست پر دونوں لڑکیوں اور سکیورٹی عملے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔۔ دار الامان کے عملے کے مطابق دونوں لڑکیوں کو فرار ہونے کی ضرورت نہیں تھی بلکہ وہ عدالت سے رجوع کر کے بآسانی وہاں سے کہیں بھی جا سکتی تھیں۔