Live Updates

حکومت کی مجوزہ ایمنسٹی اسکیم نالائقی، نااہلی اور منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے‘مسلم لیگ (ن) لاہور

حکمرانوں کے استعفوں کی ضرورت نہیں ،عوام مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں ‘پرویز ملک ، عمران نذیر ،عامر خان

جمعہ 26 اپریل 2019 14:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نیازی حکمران معیشت کا پہیہ چلانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، قوم کو حکمرانوں کے استعفوں کی ضرورت نہیں بلکہ عوام مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمدپرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پارٹی آفس میں عہدیداران اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو دیوالیہ کرنے والے نیازیوں مداریوں اور نالائقوں کو قوم بھاگنے نہیں دے گی ،کنٹینروں پر کھڑے ہو کر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے آج کے حکمران بتائیں کہ غریب کے منہ سے نوالہ کیوں چھینا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے، مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا، مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے مزید کہا کہ حکومت کی مجوزہ ایمنسٹی اسکیم نالائقی، نااہلی اور منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، یوٹرن حکمران ٹیکس چوری کا کھلا لائسنس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی پر سیاست کرنے والے آج ٹیکس چوروں کو سہولیات دے رہے ہیں، معیشت عمران خان کے تکبر، جھوٹ اور انا کا شکار ہے، حکومت نااہل، جھوٹی ہونے کیساتھ بدنیت اور بے حس بھی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات