Live Updates

وزیر صحت کا قومی ادارہ صحت کا دورہ ،ادارے کی کار کر دگی اور چیلنجز بارے بریفنگ دی گئی

صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ظفر مرزا قومی ادارہ صحت کے اہمیت کے پیش نظر ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے، گفتگو

جمعہ 26 اپریل 2019 15:49

وزیر صحت کا قومی ادارہ صحت کا دورہ ،ادارے کی کار کر دگی اور چیلنجز بارے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے،قومی ادارہ صحت کے اہمیت کے پیش نظر ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ جمعہ کو وزیر مملکت براے نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر مرزا نے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کا دورہ کیا اس موقع پر قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے ادارے کی کارکردگی اور چیلنجز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید ادارے کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ویژن کے مطابق اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پر عزم ہیں ۔انہوںنے کہاکہ صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ قومی ادارہ صحت کے اہمیت کے پیش نظر ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ این آئی ایچ صحت کے شعبے میں قومی امنگوں کے مطابق خدمات انجام دے رہاہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ قومی ادارہ صحت میں اصلاحات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے تاکہ اس اہم ادارے کو جدید تقاضوں کے مطابق چلایا جا سکے ۔میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے بتایاکہ وبائی امراض کی روک تھام کے قومی ادارہ صحت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ قومی ادارہ صحت میں تحقیقی اور ویکسین کی تیاری کے کام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات