پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی ایشین اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب ہوگئے

جمعہ 26 اپریل 2019 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی ایشین اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق اکرم ساہی کا انتخاب دوہا میں ہونے والی ایشین اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے کانگرنس کے اجلاس میں عمل میں لایا گیا۔ ترجمان نے محمد اکرم ساہی کے ایشین اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے انتخاب کو پاکستان کیلئے ایک اعزاز قرار دیا ۔ اکرم ساہی ایشین اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی تاریخ کے پہلے پاکستانی ہیں جو کہ نائب صدر منتخب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :