Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے تئیسویں یوم تاسیس کےموقع پر میں جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں پی ٹی ائی ٹائیگرز نے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 26 اپریل 2019 16:53

پاکستان تحریک انصاف کے تئیسویں یوم تاسیس کےموقع پر میں جرمنی کے شہر ..
ڈریسڈن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) پاکستان تحریک انصاف کے تئیسویں یوم تاسیس کےموقع پر میں جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں پی ٹی ائی ٹائیگرز نے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب مین ڈریسڈن و قریب جوار میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے زمہ داران نے شرکت کی ۔ تقریب میں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کمشیر ونگ جرمنی کے کوارڈینیٹر رانا ثاقب خالد نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے جو سفر شروع کیا تھا اس کی سب سے بڑی کامیابی وفاقی حکومت کا حصول ہے۔

اور تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کو تمام مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود نئے پالیسیوں کا تعین کر لیا ہے اور بہت جلد پاکستان کو بحران سے نکل کر ترقی کی منازل طے کرتا ہوا باوقار اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا. ہم اوورسیزپاکستانی عمران خان کے ساتھ پاکستان کے بہتر مستقبل کھڑے ہیں اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک دوسرے کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات