یو اے ای میں 41 فیصد پاکستانی معمولی جرائم میں قید ہیں، علی محمد خان

سعودی عرب میں جیلوں میں قید پاکستانی رمضان کے وسط تک رہا ہوجائیں گے ، وزیرمملکت

جمعہ 26 اپریل 2019 17:57

یو اے ای میں 41 فیصد پاکستانی معمولی جرائم میں قید ہیں، علی محمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاہے کہ یو اے ای میں 41 فیصد پاکستانی معمولی جرائم میں قید ہیں۔ قومی اسمبلی میں مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پر توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ سعودی عرب میں 27 فیصد پاکستانی معمولی جرائم میں قید ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ یو اے ای میں 41 فیصد پاکستانی معمولی جرائم میں قید ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ گلف میں خطرناک جرائم میں زیادہ پاکستانی قید ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایران سعودی عرب سخت جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہا نہیں کرتے۔ انہوںنے کہاکہ ایران اور سعودی عرب سخت جرائم میں ملوث پاکستانیوں کو رہا کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب میں جیلوں میں قید پاکستانی رمضان کے وسط تک رہا ہوجائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ وزارت خارجہ اور سمندر پار پاکستانی کی وزارت قیدیوں کے معاملے پر متعلقہ ملکوں سے رابطے میں رہتی ہے۔ بعدازاں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔