سماجی کارکن اور صحافی صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، امتیاز احمد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 26 اپریل 2019 18:28

سماجی کارکن اور صحافی صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ..
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی طرف سے سعودی عرب کی معروف سماجی شخصیت امتیاز احمد کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی، متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران شارجہ پہنچنے پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین اور یو اے ای میں پاکستانی صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پی ایف یو جے (یو اے ای زون) کے صدر عبدالرحمن رضا نے ان کا استقبال کیا اور سینٹر میں ہونیوالی سرگرمیاں اور اس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی اور سینٹر کا دورہ کروایا، امتیاز احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی کسی بھی ریاست کا اہم ستون ہیں اور ان پر ایک بہت بڑی زمہ داری عائد ہوتی ہے اور دیار غیر میں موجود صحافی حضرات یہ زمہ داری بخوبی انجام دے رہے ہیں، ان کا مقصد معاشرے میں موجود برائیوں کی نشاندھی کرنا ہے تاکہ ایک بہتر حکمت عملی کی بدولت ان مسائل کو حل کیا جا سکے، صحافت کا اولین تقاضع ہے کہ وہ ملی یکجہتی کو کسی طور پر نقصان نہ پہچنے دے ایک روشن ضمیر صحافی کا مقصد حیات ،اتحاد ملک و ملت ہوتا ہے وہ کوشش کرتا ہے کہ اپنے مضامین اداریوں اور کالم کے ذریعے افراد اور قوم میں ملکی مفاد پر ایک مرکز پر جمع ہونے کی صلاحیت پیدا کرے, انہوں نے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ متحدہ امارات (یو اے ای) کے صدر عبدالرحمن رضا کا پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا، تقریب میں پاکستان قونصلیٹ شارجہ کے پریس سیکرٹری عاشق حسین اور پی ٹی آئی متحدہ امارات کے صدر حاجی امیر حسین نے بھی شرکت کی۔